Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Ash-Sharh — Ayah 8

94:8
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرۡغَب ٨
اور اپنے ربّ ہی کی طرف راغب ہو۔1
Footnotes
  • [1] فارغ ہونے سے مراد اپنے مشاغل سے فارغ ہونا ہے ، خواہ وہ دعوت  و تبلیغ کے مشاغل ہوں یا اسلام قبول کرنے والوں کی تعلیم و تربیت کے مشاغل، یا اپنے گھر بار اور دنیوی کاموں کے مشاغل ۔ حکم کا  منشا یہ ہے کہ جب کوئی اور مشغولیت نہ رہے تو اپنا فارغ وقت عبادت کی ریاضت و مشقت میں صرف کرو اور ہر طرف سے توجہ ہٹا کر صرف اپنے ربّ کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔