Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Ash-Shams — Ayah 8

91:8
فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا ٨
پھر سمجھ دی اُسکو ڈھٹائی کی اور بچ کر چلنے کی1
Footnotes
  • [1] آدمی کو فجور اور تقویٰ کی سمجھ دی گئ ہے:یعنی اوّل تو اجمالی طور پر عقل سلیم اور فطرت صحیحہ کے ذریعہ سے بھلائی برائی میں فرق کرنے کی سمجھ دی۔ پھر تفصیلی طور پر انبیاءورسل کی زبانی خوب کھول کھول کر بتلا دیا کہ یہ راستہ بدی کا اور یہ پرہیزگاری کا ہے۔ اس کے بعد قلب میں جو نیکی کارحجان یا بدی کی طرف میلان ہو، ان دونوں کا خالق بھی اللہ تعالیٰ ہے۔ گو القاء اوّل میں فرشتہ واسطہ ہوتا ہے۔ اور ثانی میں شیطان پھر وہ رحجان ومیلان کبھی بندہ کے قصد اختیار سے مرتبہ عزم تک پہنچ کر صدورفعل کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ جس کا خالق اللہ اور کاسب بندہ ہے اسی کسب خیروشر پر مجازات کا سلسلہ بطریق تسبیب قائم ہے۔ وہذہ المسئلۃ من معضلات المسائل۔ وتفصیلہا یطلب من مظانہا۔ ونریدان نفردلہا جزءً ان ساعدنا التوفیق واللہ المؤفق والمعین۔